پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم ہاؤس کی مہنگی ترین گاڑیاں، اہم سیاسی شخصیت نے صرف ایک گاڑی کی بولی 10 کروڑ لگا دی، دھماکہ خیز اعلان

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں 102 گاڑیوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام 34 مقامی گاڑیاں نیلام ہو گئیں، دوسرے مرحلے میں 41 درآمدی گاڑیاں پیش کی گئیں جن میں سے صرف 19 ہی فروخت ہو سکیں۔ رپورٹ کے مطابق بولی میں حصہ لینے کے لیے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ سہیل منصور بھی وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے۔

انھوں نے کہا کہ وہ بم پروف گاڑی خریدنا چاہتے ہیں، خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمت اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہے لیکن قیمت کی بات نہیں، یہ قومی مقصد کا معاملہ ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے چھ ہزار سی سی مرسڈیز بم پروف گاڑی کی نیلامی میں حصہ لیا، اس گاڑی کی نیلامی کا آغاز سولہ کروڑ سے ہوا، اس بم پروف گاڑی کی بولی خواجہ سہیل منصور نے 9 کروڑ لگائی لیکن مطلوبہ قیمت نہ ملنے پر بم پروف گاڑی کی نیلامی منسوخ کر دی گئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ اب تک اس گاڑی کی سب سے زیادہ بولی میں نے لگائی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ رقم ڈیم فنڈ میں دی گئی تو میں پچاس لاکھ زیادہ دوں گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم ہاؤس میں قیمتی گاڑیوں کی فروخت کے لئے نیلامی کا آغاز ہوا تو خریداروں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔ نیلامی میں پیش کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ این این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وفاق کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی)نے رپورٹ تیار کرنا شروع کردی جبکہ سرکاری محکموں سے گاڑیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل 3سے 5روپے فی کلومیٹر اور جیپ سے 10سے 15روپے فی کلو میٹر چارجز وصول کیے جائیں گے۔ سرکاری بس کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے لیے شادی کے موقع پر 30سے 40روپے فی کلومیٹر لاگو کیے گئے ہیں جبکہ بس تاخیر کا شکار ہونے پر 300 روپے فی گھنٹہ چارجز ادا کرنے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…