جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

آرٹیکل 6 کو جوتی کے نوک پر رکھتے ہیں،کالاباغ ڈیم کی تعمیر غیر شرعی ہے،جمعیت علماء اسلام کے معروف عالم دین کاچیف جسٹس کو چیلنج،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

سکھر(آن لائن) جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر غیر قانونی غیر آئینی اور غیر شرعی ہے، سندھ سمیت تین اسمبلیاں رد کر چکی ہیں، سیاسی لوگ جیل تھانوں سے گھبرایا نہیں کرتے، کالا باغ ڈیم بنایا گیا تو سندھ کی عوام مزاحمت کیلئے تیار ہے ۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت سندھ دشمن منصوبہ کالاباغ ڈیم بننے نہیں دیں گے،

آرٹیکل 6 کو جوتی کے نوک پر رکھتے ہیں پانی کے معاملے پر کسی قسم کی غنڈہ گردی اور دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی سندھ اور سندھی قوم کسی بھی صورت کالاباغ ڈیم کی تعمیر قبول نہیں کریں گے جاری کردہ بیان میں مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا ہے کہ سندھ سمیت تین صوبائی اسمبلیاں کے پی کے اور بلوچستان کالاباغ ڈیم کو رد کر چکی ہیں، مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، پہلے بھاشا ڈیم اور دیا میر کی بات کی گئی اب کالاباغ ڈیم کا نام لیکر دہمکیان دی جا رہی ہیں جیل تھانوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا، کالاباغ ڈیم ہماری لاشوں پر بن سکتا ہے شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے مسجد کے ممبر پر کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی تھی سندھو دریائے سندھ پر پہلا حق سندھ کا ہے، علماء کرام کی متفق فتویٰ موجود ہے پانی سندھ اور سندھیوں کے مستقبل کا سوال ہے، ہم آنے والی نسلوں کو پیاسا مارنا نہیں چاہتے کالاباغ ڈیم زبردستی بنانے کی کوشش کی گئی تو سندھ کے لوگ مزاحمت کیلئے تیار ہیں جسم میں آخری سانس تک سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف جنگ کرتے رہیں گے ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی لوگ کبھی بھی جیل تھانوں سے گھبرا کر جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوتے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ سندھ کے 7 کروڑ عوام کو دھمکیاں دیکر ڈیم بنائیں گے یہ ان کی بھول ہے، جے یو آئی نے کالاباغ ڈیم کے خلاف بھرپور احتجاج کرکے مخالفت کی ہے، آرٹیکل 6 کو جوتے کے نوک پر رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…