پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیر داخلہ کی حیثیت سے یہ کام نہیں کرسکتا،وزیراعظم عمران خان نے مصروف شیڈول کے باعث اہم کام کرنے سے معذرت کرلی

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے چارسدہ میں آج (اتوار کو )ہونے والی ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت سے معذرت کر لی۔ عمران خان نے مزار قائد پر حاضری کے شیڈول کے پیش نظر معذرت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے آج کے شیڈول میں پاوسنگ آؤٹ کی تقریب کو شامل نہیں کیا گیا۔وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بطور وزیرداخلہ گزشتہ روز چارسدہ جانے سے معذرت کرتے ہوئے

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کو ایف سی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی آج چارسدہ میں ہونے والی پاسنگ آؤٹ میں شرکت کریں گے۔اس حوالے ذرائع کا مزید کہنا تھا وزیر مملکت برائے داخلہ ایف سی کے جوانوں سے خطاب کے دوران انہیں ملکی سلامتی کے حوالے سے درپیش مسائل اور حکومت کو حائل رکاوٹوں سے آگاہ کریں گے۔ کمانڈنٹ ایف سی کو وزیر اعظم عمران خان کی معذرت سے آگاہ کر دیا گیا ہیوزیر اعظم عمران خان کو بطور وزیر داخلہ شرکت کی دعوت دی گئی تھی پاسنگ آؤٹ میں شرکت سے گزشتہ روز کراچی مصروفیات کی وجہ سے شیڈول کو تبدیل کیا گیا۔واضع رہے وزیر اعظم عمران خان بطور وزیر داخلہ بھی فرائض منصبی سر انجام دیں رہے ہیں۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف بطور وزیر اعظم وزارت خارجہ کے منصب پر فرائض سر انجام دیں چکے ہیں۔ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیر مملکت برائے داخلہ شرکت کے دوران یاد گار شہدا پر بھی حاضری دیں گے۔حلف برداری کی تقریب اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی جانب سے راویتی انداز میں فن کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ایف سی کے 9سو کے قریب اہلکار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…