منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کا اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے قائدین ،ہزاروں افراد کا شکریہ ، ساتھ ہی کیا بڑی اپیل کر دی؟

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے آنے والے قائدین اور ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی دعائوں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے خاندان کی ڈھارس بندھائی، قوم کا پیار اور غمگساری زندگی کا اہم سرمایہ ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان

میں انہوں نے کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سمیت پورا شریف خاندان جنازے میں شرکت کرنے والے اور اپنی دعائوں اور تعزیت میں شریک ہونے والے تمام اندرون وبیرون ملک پاکستانیوں، ہمدردوں اور غمگساروں کا تہہ دل سے شکرگزار ہے۔ ان کی محبتوں کی ہمارے دل میں بے حد قدر ہے اور ہمارے دل احساس تشکر سے بھرے ہوئے ہیں۔غیرملکی رہنمائوں، محترم سفراکرام،حکومتی اور دیگر شخصیات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تعزیتی پیغامات اور بالمشافہ اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہاکہ سفرکی مشکلات اور دشواری کے باوجود ہزاروں افراد کا افسوس کے لئے پہنچنے سے ہمیں حوصلہ ملا اور بڑی بہن کلثوم نواز کے انتقال کی تکلیف میں جس طرح سب نے ڈھارس بندھائی وہ انمول ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ سفر کی دقتوں اور موسم کے پیش نظر درخواست ہے کہ بیگم کلثوم کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل میں خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے تاکہ دیگر افراد کو زحمت اور مشکل پیش نہ آئے ۔ہماری درخواست ہے کہ آپ سب مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے لئے اپنے علاقوں اور مقامی سطح پر ہی دعائوں اور قرآن خوانی کا اہتمام فرما کر جزائے خیر میں حصہ ڈالیں۔رسم قل میں صرف شریف فیملی کی شرکت ، عوام، ہمدردوں، غمگساروں ، پرخلوص دعائوں اورمحبت سے ہماری قوت بڑھانے والے دوستوں کو زحمت اور پریشانی سے بچانے کے لئے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…