پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ،تین روز تک طوفانی ہوائیں ،بارشیں،برف باری بھی متوقع، محکمہ موسمیات نے انتہائی سنگین انتباہ جاری کردیا،ہائی الرٹ

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری مرحلے میں ملک کے بیشتر حصوں میں طوفان اور تیز آندھی کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔جمعہ کو سامنے آنے والی تفصیل میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث ملک کے شمالی علاقہ جات تین روز تک طوفانی ہوائیں کی زد میں رہیں گے۔

اس دوران پنجاب کے بالائی علاقوں گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں اتوار تک تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔موسم کے اتار چڑھا پر نظر رکھنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان گزشتہ دنوں کی نسبت سخت نوعیت کا ہوسکتا ہے، تمام متعلقہ محکموں اور دیگر اداروں کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو تیز آندھی سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی تلقین کی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کے لوگ تیز آندھی کی صورت میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور جستی چادر اور ٹین کی چھتوں کے مضبوطی سے جڑے ہونے کو یقینی بنائیں۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری مرحلے میں ملک کے بیشتر حصوں میں طوفان اور تیز آندھی کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔جمعہ کو سامنے آنے والی تفصیل میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث ملک کے شمالی علاقہ جات تین روز تک طوفانی ہوائیں کی زد میں رہیں گے۔ اس دوران پنجاب کے بالائی علاقوں گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں اتوار تک تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…