اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اعلیٰ عہدے پر فائز ن لیگ کی اہم شخصیت سے تحریک انصاف حکومت نے استعفیٰ لے لیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان (این این آئی)اعلیٰ عہدے پر فائز ن لیگ کی اہم شخصیت سے تحریک انصاف حکومت نے استعفیٰ لے لیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔گورنر سیکریٹریٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ جمعہ کو

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوای کو بھجوایا۔میر غضنفر علی خان جون 2015 میں گلگت بلتستان میں ہونیوالے انتخابات میں ہنزہ سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو ئے تھے جنہوں نے 6 ماہ بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر گورنر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔واضح رہے گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور اس کی تعیناتی کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت ہی کرتی ہے۔عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد تمام صوبوں کے گورنر تبدیل کردیئے گئے تھے جبکہ سندھ کے گورنر محمد زبیر پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے۔اس ضمن میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی عہدیدار نے کہاہے کہ میر غضنفر علی خان نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے گورنر کیلئے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر راجہ جلال مقپون کے نام پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میر غضنفر علی خان کے استعفیٰ کے بعد حکومت کی جانب سے راجہ جلال کو گورنر بنانے کا نوٹیفکیشن بہت جلد جاری کر دیا جائے گا۔ اعلیٰ عہدے پر فائز ن لیگ کی اہم شخصیت سے تحریک انصاف حکومت نے استعفیٰ لے لیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ گورنر سیکریٹریٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ جمعہ کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوای کو بھجوایا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…