اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

’’کچی آبادیوں اور غریب بستیوں کو نہیں چھیڑیں گے‘‘ریلوے کا قرضہ کیسے اتاراجائے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ’میانوالی ریل کار‘ کا افتتاح کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ’میانوالی ریل کار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کا سفر عام آدمی کا سفر ہے اور جو حکومتیں عوام کا سوچتی ہیں وہ ہمیشہ اپنا ٹرین نیٹ ورک ٹھیک کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریز ہمارے ملک میں 11 ہزار کلومیٹر ٹریک چھوڑ کرگئے ہیں اور ہم نے 70 سالوں میں صرف 600 کلومیٹر ٹریک بنایا ہے

جس سے حکومتوں کی ترجیحات کا تعین ہوتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومیں ترقی نہیں کرتیں جہاں چھوٹا طبقہ امیر ہو اور باقی لوگ غربت میں رہیں، مدینہ کی ریاست میں سرکار مدینہ نے عام آدمی کو اٹھایا تو دنیا کی امامت کرنے کیلئے قوم بن گئی۔ عمران خان نے کہا کہ چین 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر سپر پاور بن رہا ہے اور چین میں اسپیڈ سے ریل کا کام جاری ہے، سی پیک کے تحت ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک بن رہا ہے جس سے ٹرین کا ٹائم بہت کم ہوجائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود دیتے ہیں ٗاس ملک میں اربوں روپے کی زمین خالی پڑی ہے جس پر قبضے کیے ہوئے ہیں ٗ اسلام آباد میں قبضہ مافیا سے 100 ارب روپے کی زمین سے واگزار کرائی ہے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ریلوے کے پاس اتنی مہنگی زمین ہے جس سے ریلوے کا قرضہ اتارا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور غریب بستیوں کو نہیں چھیڑیں گے کیوں کہ حکومتوں نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا ہے بلکہ ہم نے بڑے بڑے قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ٹاپ کلاس یونیورسٹی بنارہے ہیں اور اس طرح کی شاہانہ عمارتوں پر 1100 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں، اگر ان عمارتوں پر 4 سالوں پیسہ نہ خرچ کریں تو شوکت خانم جیسا ماڈرن ہسپتال بنا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ راولپنڈی اسٹیشن سے ’میانوالی ریل کار‘ صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں منزل پر پہنچائے گی جب کہ میانوالی ریل کار راولپنڈی کے لیے دن 2 بجے روانہ ہوگی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…