اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کے ٹی وی شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘میں عمران خان سے متعلق سوال پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا،سوال کیا پوچھاگیا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)امیتابھ بچن کے ٹی وی شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘میں عمران خان سے متعلق سوال پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا،سوال کیا پوچھاگیا؟ حیرت انگیز صورتحال بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ٹی وی شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ میں وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سوال پر

پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔وزیر اعظم عمران خان جتنے مقبول پاکستان میں ہیں اتنے ہی بھارت میں بھی ہیں۔ اداکار امیتابھ بچن کے گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں امیتابھ بچن نے شو میں شریک شخص کو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سنائی جس میں وہ عمران خان کی تعریفیں کررہے ہیں۔ امیتابھ بچن نے شو میں شریک شخص سے پوچھا کہ آڈیو میں موجود شخص کس کے بارے میں بات کررہے ہیں ۔جس کے جواب میں اس شخص نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کے بارے میں بات کررہے ہیں۔جس پر امیتابھ بچن نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ بات عمران خان سے متعلق ہورہی ہے جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ عمران خان پہلے کرکٹ میں کریئر بناچکے ہیں اور اب حال ہی میں پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس شخص کے فوراً جواب دینے پر امیتابھ بچن سمیت ہال میں موجود تمام لوگوں نے تالیاں بجا کرانہیں سراہا۔بعد ازاں امیتابھ بچن نے اس شخص کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 18اگست کو پاکستان کے 22 وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…