پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے پاکستان میں پہلے منصوبےکا افتتاح کر دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریلوے غریبوں کی سواری ہے۔ انگریز 11 ہزار کلو میٹر ریل ٹریک چھوڑ کر گئے تھے۔ ہمارے حکمرانوں نے اب تک صرف 600 کلو میٹر ٹریک بنایا، ملک میں مہنگائی کی گئی، اسپتال میں غریب علاج کے لیے ترس گئے،کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون کی تعمیر پر خوشی ہے، ضعیف افراد کے لیے سفری سہولت سے بھی متاثر ہوا ہے،

اسلام آباد میں اب تک 100 ارب کی زمین واگزار کروا لی ہے۔ ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے جائیں گے، وزیر ریلو ے شیخ ر شید نے کہا ہے کہ میرا وعدہ ہے کہ ایک سال میں ریلوے کا خسارہ پورا کریں گے، میں تیل والوں سے اور کوئلہ والوں سے خود رابطہ کرتا ہوں، گوادر دنیا میں تبدیلی لانے کا پروگرام ہے، مجھے ہفتے میں 2دن لاہور میں گزارنے پڑتے ہیں، 100دن کے ایجنڈے میں این ایل سی اور ایف ڈبلیو او سے رابطہ کیا ہوا ہے۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میانوالی ٹرین کے افتتاح کے مو قع پر تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ساری سہولتیں امیروں کے لیے ہوتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی لیکن مائنڈ سیٹ کو نہیں چھوڑا، حکمرانوں نے صرف اپنا اور خاندان کے بارے میں سوچا، ملک میں مہنگائی کی گئی، اسپتال میں غریب علاج کے لیے ترس گئے۔ ریلوے غریبوں کی سواری ہے۔ انگریز 11 ہزار کلو میٹر ریل ٹریک چھوڑ کر گئے تھے۔ ہمارے حکمرانوں نے اب تک صرف 600 کلو میٹر ٹریک بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہوگی جو نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھائے گی۔ ریلوے کی سرگرمیوں میں واضح اضافہ نظر آرہا ہے۔ ساری سہولتیں امیروں کے لیے ہوتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے ہر قدم اٹھا رہی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون کی تعمیر پر خوشی ہے،

ضعیف افراد کے لیے سفری سہولت سے بھی متاثر ہوا ہے، ہم اپنے بچوں کا مستقبل اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔ اسلام آباد میں اب تک 100 ارب کی زمین واگزار کروا لی ہے۔ ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے بڑے قبضہ گروپس پر ہاتھ ڈالنا ہے، بڑے بڑے قبضہ گروپس سے زمین لے کر پروڈکٹ کریں گے۔

سرکاری زمین پر غریب رہائش پذیر لوگوں کو کچھ نہیں کہیں گے۔ مری کے گورنر ہاس کی تزئین و آرائش پر گزشتہ سال 60 کروڑ خرچ ہوا۔ وزیر اعظم ہاس کو بہترین یونیورسٹی بنائیں گے۔ کراچی میں زمین واگزار کروا لیں تو ریلوے کا قرضہ اتر جائے گا۔ عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کریں گے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہیں پاکستان کے چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، نومبر میں چین جا رہا ہوں،

شیخ رشید کو بھی ساتھ لے جاں گا۔ چین کی ٹرینیں دنیا بھر میں چل رہی ہیں۔وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ ایک سال میں ریلوے کا خسارہ پورا کریں گے، میں تیل والوں سے اور کوئلہ والوں سے خود رابطہ کرتا ہوں، گوادر دنیا میں تبدیلی لانے کا پروگرام ہے، مجھے ہفتے میں 2دن لاہور میں گزارنے پڑتے ہیں، 100دن کے ایجنڈے میں این ایل سی اور ایف ڈبلیو او سے

رابطہ کیا ہوا ہے، اوورسیز پاکستانی عمران خان پر جان چھڑکتے ہیں، لوگ عمران خان آپ کی کارکردگی پر دعا گو ہیں، ہم نے 65سال تک کے عمر کے افراد کیلئے ریل کا آدھا ٹکٹ کیا ہے، ایران میں ہم 7ٹرینیں لے کر جانے کا پروگرام رکھتے ہیں، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے، ہم کسی کچی آبادی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائیں گے، ہمیں ہر مہینے کے بعد آپ کے 15منٹ چاہیے ہوں گے، سندھ کے عوام کو آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،

میرا ایک ہی موقف ہے کہ آرام حرام ہے، آپ کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، مزدوروں نے دن رات کام کر کے ٹرینیں بنائی ہیں، ٹرینوں میں فری وائی فائی اور جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا رہے ہیں،75سال عمر کیلئے ٹکٹ فری کر دیا، ہم نے نابینہ افراد کیلئے 25فیصد ٹکٹ میں کمی کی تھی جو وزیراعظم کی ہدایت پر 50فیصد کر دیا ہے، ایک ٹرین رحمان بابا کراچی سے پشاور چلائیں گے جس کا کرایہ ایک ہزارروپے ہو گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…