جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

’’میری ماں نے مجھے کبھی بغیر وضو کے کھانا نہیں کھلایااور آپ۔۔‘‘ کینسر میں مبتلا پاکستان کا ایسا سیاستدان جس نے سرکاری خزانے سے لندن جا کر علاج کرانے سے انکار کر دیا ، وزیراعظم کے اصرار پر کیا جواب دیا؟جانئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید 1993ء میں دوسری مرتبہ ملک کی وزیر اعظم بنیں تو ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن چودھری علی اکبر وینس کو کینسر ہو گیا۔ وزیر اعظم محترمہ کو پتا چلا تو انہوں نے بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے علی اکبر وینس کو

وزیر اعظم ہائوس بلایا اور کہا کہ ’’میں آپ کو لندن بھجوا رہی ہوں تاکہ وہاں آپ کا علاج ہو سکے۔‘‘ وزیر اعظم کی زبان سے یہ الفاظ سننے کے بعد سادہ سا جاٹ بولا….. ’’نہیں بی بی ! میں لندن نہیں جائوں گا ، میں نے ٹھیک ہونا ہوا تو یہیں ہو جائوں گا کیونکہ میں نے نیو یارک اور لندن میں اپنی آنکھوں سے قبرستان دیکھےہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہاں بھی لوگ مرتے ہیں، میں پاکستانی قوم کا پیسہ اپنے علاج پر خرچ نہیں کروانا چاہتا ، میری ماں نے ہمیں کبھی بغیر وضو کے کھانا نہیں کھلایا تھا، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ میں قوم کا پیسہ اپنے علاج پر خرچ کروں، میں نے کل کو خدا کے حضور پیش ہونا ہے۔‘‘ بعد میں علی اکبر وینس پاکستان ہی میں ٹھیک ہو گئے تھے، مجھے علی اکبر وینس کے جملے آج بھی یاد آتے ہیںکہ کیسے کیسے لوگ تھے یہاں، کیا شان تھی ان کی، کیا عظیم لوگ تھے۔ ویسے آپ کو بتادیتا ہوں کہ علی اکبر وینس کا خاندان قیام پاکستان کے وقت گوردا سپور سے ہجرت کر کے آیا تھا۔مظہر برلاس مزید لکھتے ہیں کہ کلثوم نواز ایک مدبر خاتون تھیں۔ میری ان سے بہت سی ملاقاتیں تھیں۔ وہ اپنے خاندان کے مشکل وقت میں کام آئیں۔ انہوں نے خاندان کے افراد کی جانیں بچائیں اور ایک معاہدے کے ذریعے انہیں بیرون ملک لے گئیں۔ ان کا موازنہ محترمہ فاطمہ جناح ؒ یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے نہیں کیا جا سکتا۔ جو لوگ ایسا کر رہے ہیں وہ غلط کر رہے ہیں کیونکہ

بیگم کلثوم نواز ایک گھریلو خاتون تھیں۔ مجھے ان کے بیٹوں پر افسوس ہےجواپنی ماں کی قبر پر مٹی ڈالنے بھی نہیں آ پائے۔ نواز شریف کے بیٹوں نے یہ خیال ہی نہیں کیا کہ وہ اپنی ماں کی تدفین میں شریک ہوں حالانکہ جان بھی چلی جانی ہے اور مال بھی فانی ہے۔ نظیر اکبر آبادی ایسے مرحلوں پر اکثر یاد آجاتے ہیں کہ:۔دھن دولت ناتی پوتا کیا کچھ کنبہ کام نہ آوے گا،سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…