ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی ایک کمرشل اور ملٹی نیشنل پارٹی ہے،ورکروں کی کوئی عزت نہیں ،تحریک انصاف کے اہم رہنمانے بغاوت کردی،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف لیاری سے حلقہ پی ایس 108 کے امیدوار ناصر کریم بلوچ نے گزشتہ روز پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر کریم بلوچ نے کہا کہ میں دوبارہ اپنی پارٹی میں واپس آگیا ہوں مجھے افسوس ہے کہ لیاری سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ہار گئے لیکن ہم مل کر لیاری کو دوبارہ پی پی پی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔ پی ٹی آئی ایک کمرشل اور ملٹی نیشنل پارٹی ہے

اس میں ورکروں کی کوئی عزت نہیں ہے اور پارٹی کو لمیٹڈ کمپنی کی طرح چلایا جاتا ہے پارٹی میں سرمایہ داروں کا تسلط ہے۔ پریس کانفرنس سے پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر سعید غنی، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری، پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے ممبر سردار نزاکت، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت، جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی، سیکریٹری اطلاعات نادیہ گبول بھی موجود تھی۔ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر کریم بلوچ کی شمولیت سے لیاری میں پارٹی مضبوط ہوگی لیاری پی پی پی کا گڑھ تھا اور رہے گا جن لوگوں نے کراچی کا مینڈیٹ چوری کیا ہے ان لوگوں کے لئے ناصر کریم بلوچ کی شمولیت سرپرائز ہے ہم لیاری سمیت پورے کراچی کی خدمت کرتے رہینگے۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر کریم بلوچ لیاری کا ایک معتبر نام ہے سوشل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی ایک بڑا کام ہے ہم نے ماضی میں بھی ساتھ کام کیا ہے اور آگے بھی مل کر کام کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…