بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ان لوگوں کو گھر نہ آنے دیا جائے، نواز شریف نے منع کر دیا، صرف کن لوگوں کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے وقت شرکت کی اجازت ہو گی؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعہ کو رشتہ داروں کے سوا کوئی گھر میں نہ آئے، انہوں نے ہدایات میں کہا کہ کلثوم نواز کے نمازے میں شرکت کرنے والوں کو صرف شریف میڈیکل کمپلیکس کا بتایا جائے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تدفین کے وقت بھی رشتہ دار اور صرف گھر والے وہاں موجود ہوں، اس موقع پر اگر پارٹی رہنما کوشش کریں تو انہیں نہ آنے دیا جائے۔

اس کے علاوہ نماز جنازہ کے متعلق ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ جمعہ کو نمازجنازہ کے لیے جاتی امراء گھر میں رشتہ داروں کے علاوہ کوئی نہ آئے۔ نماز جنازہ کے لیے آنے والوں کو صرف شریف کمپلیکس کا ہی کہا جائے، اس کے علاوہ انہوں نے تدفین کے بعد پارٹی کارکنوں اور سینئر رہنماؤں کو گھر کی طرف آنے سے روک دینے کا کہا ہے۔ جمعرات کے روز بھی تعزیت کے لیے آنے والے ارکان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی لیکن میاں نواز شریف ان لوگوں سے ملاقات کے لیے جاتی امراء کے گراؤنڈ میں آ گئے، جہاں پر ان سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کی گئی۔ واضح رہے کہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، اس دیگر اہم شخصیات کے علاوہ چوہدری نثار نے بھی شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر سابق وفاقی کابینہ کے کئی ارکان بھی موجود تھے جو شہباز شریف کے ساتھ میت لیکر وطن واپس آئیں گے۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نوازکی میت جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچے گی، بیگم کلثوم نواز کی میت پی کے758 کے ذریعے پاکستان لائی جائے گی، بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کی شام پانچ بجے جاتی امراء شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں پڑھی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کو اپنے مرحوم سسر میاں شریف کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…