بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز کے بیٹے حسن اور حسین نواز اگر میت کے ساتھ پاکستان پہنچے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے گا؟وزیراطلاعات فواد چودھری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیگم کلثوم نواز کے بیٹے حسن اور حسین نواز اگر میت کے ساتھ پاکستان پہنچے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے گا؟وزیراطلاعات فواد چودھری نے بڑا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ معاملہ عدالت اور شریف فیملی کے درمیان ہے ،عدالت نے وارنٹ جاری کررکھے ہیں اور

حکومت عدالتی احکامات پرعملدرآمد کی پابند ہے ،اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ عدالت سے پری اریسٹ بیل لیں اور پری اریسٹ بیل لے کر وہ اپنی والدہ کی میت کے ساتھ واپس آسکتے ہیں اگر وہ آنا چاہیں تو ، صرف اس صورت میں ان کو گرفتار نہیں کیاجائے گا، اور اگر وہ ضمانت بھی نہ لیں اور واپس آجائیں تو پھر ان کو گرفتار کیاجائے گا، اس سوال کے جواب میں کہ مریم نواز کے ساتھ کیا سلوک کیاجایے گا فواد چودھری نے کہا کہ قانون کے مطابق جو سہولیات وہ حاصل کرسکتی ہیں وہ ان کو فراہم کی جائیں گی جیسا سب کے ساتھ ہوتاہے ایسا ہی کیاجائے گا، انہوں نے جو جرم کیا ہے وہ اس کی سزا کاٹ رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ماحول میں رہتے ہیں جہاں مخالفین کا بھی احترام کیاجاتاہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات ہیں کہ جو سہولیات بھی حکومت کی جانب سے فراہم کی جاسکتی ہیں وہ فراہم کی جائیں، فواد چودھری نے کہا کہ ہماری ڈائریکشن بہت واضح ہے جس طرح قانون ہمیں بتارہاہے ہم اسی طر ح چلیں گے، جو قانون کے تحت سہولیات ہم فراہم کرسکتے ہیں وہ ہم ضرور کریں گے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تمام روایات کو برقرار رکھاجائے گا اور جس قدر شریف فیملی کو قانون کے دائرے میں رہتے ہویے سہولیات فراہم کی جاسکتی ہوئیں وہ فراہم کی جائیں گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…