بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پکسل کی تصاویر آئی فون سے اپ لوڈ کرنا انوشکا کو مہنگا پڑگیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون اس وقت موبائل مارکیٹ کا سب سے بہترین اسمارٹ فون مانا جاتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر اسٹارز اپنے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کی تشہیر کی خاطر ہمیشہ آئی فون کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ ستارے جو دوسرے اسمارٹ فونز کی تشہیر کا حصہ بنے ہوں، وہ اپنی عام زندگی میں خود بھی اس کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ ماہدے کے باجود

آئی فون بھی اپنے استعمال میں رکھتے ہیں۔ بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی ایک ایسی ہی بڑی اسٹار ہیں جو گوگل کے فلیگ شپ فونز کی تشہیر کا معاہدہ کرنے کے باجود اپنے ضروری کاموں کے لیے آئی فون کا استعمال کرتی نظر آتی ہیں۔ اور اس کے لیے اداکارہ کو ٹوئٹر پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں انوشکا شرما نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی، جس میں انہوں نے چند تصاویر بھی شیئر کی، جو اداکارہ کے مطابق ان کے پکسل 2 ایکس ایل فون سے لی گئیں ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے @GoogleIndia کو ٹیگ کیا جبکہ Pixel2XL #TeamPixel# جیسے ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا۔ تاہم بعدازاں اداکارہ کو ان کی اس ٹویٹ کے لیے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ امریکی یوٹیوب اسٹار مارکیس براؤنلی نے جو اپنی ٹیکنالوجی پر مبنی ویڈیوز کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں نے انوشکا کی ٹویٹ میں ایک ایسی بات نوٹ کی جو کسی کی نظر سے نہیں گزری تھی۔ دراصل انوشکا شرما کے پکسل 2 ایکس ایل فون سے لی گئی یہ تصاویر ٹوئٹر پر آئی فون سے اپ لوڈ ہوئیں تھی۔ جس کے بعد اداکارہ کو گوگل فون کے ساتھ معاہدہ سائن کرنے کے باوجود آئی فون استعمال کرکے گوگل فون کی تصاویر آئی فون سے اپ لوڈ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس موقع پر انوشکا شرما کے مداحوں نے ان کے سپورٹ میں کہا کہ شاید اداکارہ نے پکسل فون سے یہ تصاویر آئی فون پر بھیجی ہوں اور وہاں سے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردی ہوں، جس پر مارکیس نے اداکارہ کا مزید مذاق اڑاتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ پکسل فون کی تشہیر کررہی ہیں، آئی فون کی نہیں۔ کام کے حوالے سے بات کی جائے تو انوشکا اس وقت اپنی فلم ’سوئی دھاگا میڈ ان انڈیا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…