بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اینڈ رائیڈ صارفین کے لئے یو ٹیوب کی طرف سے دلچسپ فیچر متعارف

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ/ایپ یوٹیوب نے اپنی اینڈرائیڈ اپلیکشن میں خاموشی سے فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ آئی فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو کئی ماہ سے دستیاب تھا۔ درحقیقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جولائی کے آخر میں ڈارک تھیم فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے رواں سال مارچ جبکہ ڈیسک ٹاپ پر گزشتہ سال سے دستیاب تھا۔ یوٹیوب مکمل طور پر ری ڈیزائن تاہم اب اس فیچر کو تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔ اس فیچر یا ڈارک تھیم ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکر جنرل اور پھر ڈارک تھیم کے

آپشن پر کلک کریں۔ ڈارک تھیم میں یوٹیوب سفید کی بجائے سیاہ رنگ کے پس منظر کے ساتھ ہوگی جو کہ ڈیوائس سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔  اب یوٹیوب ایپ پر بھی انکوگنیٹو موڈ متعارف یعنی اس فیچر کی خاص بات ہی یہ ہے کہ ڈارک انٹرفیس آنکھوں کو زیادہ بھلا لگتا ہے، خاص طور پر تاریک کمرے میں۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ کے آخر میں یوٹیوب میں ایسا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جو لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے کتنا وقت ویڈیوز دیکھتے یا سنتے ہوئے گزار دیا ہے۔ اس فیچر کو ٹائم واچڈ کا نام دیا گیا ہے اور یہ صارفین کے اکاﺅنٹ مینیو میں موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…