اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کا استعمال انٹرنیٹ پر آنے والا کونسا صارف نہیں کرتا ہوگا اور یہ اس وقت ہے جب لگ بھگ سب کو معلوم ہے کہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ لوگوں کے بارے میں ہر قسم کا ڈیٹا استعمال کرتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل کیمبرج اینالیٹکا نامی ایپ کے ڈیٹا اکھٹا کرنے کے اسکینڈل نے فیس بک کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد لوگوں نے اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کی مہم بھی چلائی۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کمپنی ایسے افراد کو بھی ٹریک اور ٹارگٹ کرسکتی ہے جو کہ اس میں رجسٹر نہ ہو اور اس کے لیے کمپیوٹر براﺅزر اور اسمارٹ فونز کی سیٹنگز کو استعمال کرتی ہے۔ فیس بک آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہے؟ جی ہاں فیس بک کو اپنے صارفین کے علاوہ اس سائٹ سے دور لوگوں کے بارے میں سب کچھ جاننا پسند ہے۔ کیونکہ ایسا کرکے ہی یہ کمپنی ٹارگٹڈ اشتہارات فروخت کرنے میں کامیاب ہوپاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایسے افراد کو بھی ٹریک کرتی ہے جو اس سائٹ کو استعمال ہی نہیں کرتے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ فیس بک کی ٹریکنگ کو روکنا اتنا بھی مشکل نہیں ٹریکنگ روکنے کا طریقہ آئی فون صارفین سیٹنگز اوپن کریں اور وہاں پرائیویسی پر کلک کریں اور اس میں نیچے ایڈورٹائزنگ پر جاکر لمٹ ایڈ ٹریکنگ (Limit ad tracking) کے آپشن کو ان ایبل کردیں۔ اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے سیٹنگز میں جاکر اکاﺅنٹس اینڈ سائنک (Accounts & Sync) یا اکاﺅنٹس کے نام سے آپشن میں جاکر گوگل اور پھر ایڈ میں جاکر انٹرنیٹ بیسڈ ایڈ کو ڈس ایبل کردیں۔ ڈیسک ٹاپ پر گوگل کروم براﺅزر میں اس مقصد کے لیے سیٹنگز میں جاکر ایڈوانسڈ سیٹنگز پر کلک کرکے وہاں نیچے Send a “Do Not Track” request with your browsing traffic کے آپشن کو ان ایبل کردیں۔ فیس بک لوکیشن ڈیٹا بھی اکھٹا کرنے میں مصروف؟ ویسے کمپنیاں ٹریکنگ کے لیے صرف اسی طریقہ کار تک محدود نہیں بلکہ وہ بہت کچھ کرتی رہتی ہیں یعنی کسی نہ کسی حد تک ٹریکنگ جاری رہتی ہے۔ تاہم بیشتر کمپنیوں جیسے فیس بک نے ایک ایسے ڈیجیٹل الائنس کے معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں جس کے تحت یہ کمپنیاں صارف کی جانب سے ڈو ناٹ ٹریک ریکوئسٹ بھیجنے پر ٹریکنگ روک دیتی ہیں۔