تہران (آئی این پی ) ایرانی وزیر خارجہ محمد جوادظریف نے کہا ہے کہ برادر اور دوست ملک پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر مذاکرات کے لئے رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کر وں گا ، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر مذاکرات کئے جائیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف نیایران کے قومی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران و پاکستان کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں اور میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر مذاکرات کئے جائیں گے.یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت بر سر اقتدار آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے آئندہ دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کہا تھا کہ نئے دور میں ایران اور پاکستان کے باہمی دوستانہ تعلقات مضبوط تر ہوں گے۔قبل ازیں جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازیوکیناکانے جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپان کے جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازیوکیناکانے جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔وہ اسلام آباد میں قیام کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور پاک جاپان تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کازیوکیناکانے جاپان کی معاونت سے اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔