بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

فضل الرحمن میٹرک پاس، آصف زرداری ڈپلومہ ہولڈر، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ایف اے پاس نکلے مگر شہباز شریف کے پاس کونسی ڈگری ہے ؟ پاکستانی سیاستدانوں کی تعلیمی قابلیت سے متعلق انکشافات سامنے آگئے

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی کئی بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان بی اے پاس بھی نہ نکلے، وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال ایف اے پاس، آصف زرداری ڈپلومہ ہولڈر جبکہ فضل الرحمن میٹرک پاس نکلے۔ پاکستان کے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کئی بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان بھی گریجویٹ نہیں،

سیاسی داؤ پیچ اور جوڑتوڑ کے ماہرمانے جانے والے آصف علی زرداری صرف ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال انڈر گریجوایٹ اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میٹرک کے ساتھ شہادت العالمیہ کی ڈگری لے رکھی ہے ۔پی ٹی آئی کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی ڈینٹسٹ،مسلم لیگ ضیاء کے اعجاز الحق اور پی ایس پی کے مصطفٰی کمال کنسلٹنٹ،جبکہ ایم کیوایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی فزیشن ہیں۔ اس حوالے سے نائنٹی ٹونیوز الیکشن سیل نے ملک کی مختلف جماعتوں کے سربراہوں کی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی ہے ۔ دستیاب دستاویز کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان نے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کیا ہے ۔ پاکستانی سیاست پر پی ایچ ڈی سمجھے جانیوالے سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کی تعلیمی استعداد محض ایک ’’ ڈپلوما‘‘ ہے کوئی اور ڈگری نہیں ہے ۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں شہباز شریف نے گریجویشن کیا ہے ۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی میڈیکل گریجویٹ ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل اور جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے پاس میٹرک اور شہادت العالمیہ کی سند ہے ۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے

بی ایس سی کیا ہے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے اپنی تعلیمی قابلیت بی ایس سی درج کی ہے ۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی صوبہ سرحد آفتاب خان شیرپاؤ نے بی اے ،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کامرس میں گریجوایشن کیا ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے پاس ماسٹرز کی ڈگری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…