اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان کو شاندار تحفہ پیش کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت حاصل کرچکی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم بن جائیں گے ،پاکستان کے وزراء اعظم 14اگست اور اس جیسے دیگر قومی تہواروں پر شیروانی اور جناح کیپ پہنتے رہے ہیں اور
اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی ایسا ہی ایک خاص تحفہ ملتان میں جناح کیپ بنانے والے عباس علی نے ایم این اے ملک عامر ڈوگر کے توسط سے دو دن پہلے بھیجا ہے ، توقع کی جارہی ہے کہ عمران خان اس اہم موقعے پر جناح کیپ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے عظیم رہنماؤں کی روایت کو زندہ رکھیں گے ،اس سلسلے میں یہ خصوصی کیپ بنانے والے عباس علی نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ کیپ خاص طورپر عمران خان کے لئے بنائی ہے،