اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین عمران خان پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کرینگے، پارٹی نے مجھے جو بھی ذمہ داری دی قبول ہوگی، بطور ٹیم کام کریں گے ۔ ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنماء یاسمین اشد نے کہا کہ تمام فیصلے عوامی مفاد میں
مشاورت کے ساتھ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ عمران خان پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے مجھے جو بھی ذمہ داری دی وہ مجھے قبول ہو گی، ہم بطور ٹیم کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر ڈپٹی سپیکر اور خیبر پختونخوا کا فیصلہ پہلے سے ہو چکاہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ آئندہ چندروز میں متوقع ہے۔