پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی خلائی میدان میں بڑی کامیابی،پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا، صدر ، وزیراعظم کی مبارکباد

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے منگل سے کام شروع کر دیا ہے۔وزرات منصوبہ بندی کے مطابق پی آر ایس ایس ون کو 9 جولائی کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا اور 14 اگست (منگل )سے سیٹلائٹ کا مکمل کنٹرول پاکستان نے سنبھال لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیٹلائٹ کا خلاء میں بھیجا جانا اور فعال ہونا خلائی انجینئرز کے اعتماد میں اضافہ کرے گا، یہ سیٹلائٹ سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔یاد رہے گزشتہ ماہ 9 جولائی کو سیٹلائٹ پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس اے 1 صبح 8 بجکر57 منٹ پر چین سے لانچ کئے گئے جنہیں مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس لانچنگ سے پانی کے بحران، سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان سیٹلائٹس کی مدد سے بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔دوسری جانب پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں بھی یہ سیٹلائٹس مددگار ثابت ہوں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…