جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

ووٹ نہ دینے پر پولیس اہلکار دن دیہاڑے قتل، قاتلوں کا تعلق کس پارٹی سے تھا؟بیٹے نے سب بتا دیا

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی)کراچی کے علاقے گلبہار میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پولیس اہلکار مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کے ایم سی پولیس کے سب انسپکٹر اعظم خان فردوس کالونی میں اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلے تھے کہ دو مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں اعظم خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تاہم مسلح افراد موقع سے فوری طور پر فرار ہوگئے۔بعد ازں اعظم خان کی لاش کو قانونی چارہ جوئی کیلئے

عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا۔ضلع وسطی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عرفان علی بلوچ کا کہنا تھاکہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔سینئرافسر نے مقتول کے بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنان نے اعظم خان سے ان کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کیلئے کہا تھا۔مقتول کے بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کے مانگے جانے کے باوجود اعظم خان کے تمام اہلخانہ نے کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…