پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے شاندار اعلان، بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)وزارت محنت و سماجی بہبود نے سعودائزیشن کیلئے مختص 12شعبوں کی ملازمتوں سے صفائی اور سامان اتارنے والے کارکنان کو استثنیٰ دیدیا۔وزارت نے مستثنیٰ ملازمتوں کی فہرست جاری کردی۔سعودائزیشن کیلئے مختص تجارتی مرکز و دکان کی 70فیصد سعودائزیشن کا لائحہ عمل بھی جاری کردیاگیا۔وزارت نے استثنیٰ کی شرائط سے بھی آجروں اور اجیروں کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کسی تجارتی مرکز کی ایک شاخ کے غیر ملکی مدیر کو سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کی تاریخ سے ایک سال تک کا استثنیٰ حاصل ہوگا۔ بشرطیکہ وہ شاخ کے مدیر کے طور پر کام کررہا ہو اور وہاں ایک سے زیادہ مدیر نہ ہوں۔ اس حوالے سے ایک شرط یہ ہے کہ اس شاخ میں کم ا ز کم 10 سعودی ملازم ہوں اوروہ سب ڈیوٹی کے ایک دورانیہ ہی میں کام کررہے ہوں۔وزارت نے متعلقہ ادارے پر یہ پابندی بھی عائد کی ہے کہ غیر ملکی مدیر کے ساتھ شو روم کا معاون مدیر کسی سعودی کو تعینات کیا جائے تاکہ استثنیٰ کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر ملکی مدیر کی جگہ سعودی مدیر خدمات انجام دے سکے۔ وزارت محنت نے سعودائزیشن والی ملازمتوں سے صفائی اور سامان چڑھانے اتارنے والے کارکنان کو بھی استثنیٰ دیا ہے بشرطیکہ ادارہ 5کارکنان پر مشتمل ہو اور وہاں صفائی کارکن اور سامان چڑھانے اور اتارنے والے ایک سے زیادہ نہ ہوں۔ جہاں تک ایسے اداروں کا تعلق ہے جہاں کارکنان کی تعداد 5سے زیادہ ہو تو ایسی صورت میں غیر ملکی کارکنوں کا تناسب 20فیصد سے زیادہ نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…