جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’’قائد اعظم محمد علی جناح وزیراعظم ہوتے تو ہندوستان نہ ٹوٹتا‘‘ بھارت کی تقسیم کا ذمہ دار کون ہے؟دلائی لامہ کے اہم انکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

نئی دہلی (سی پی پی )تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا ہے کہ اگر نہرو کی جگہ ’’قائد اعظم محمد علی جناح ‘‘کو وزیراعظم بنا دیا جاتا تو ہندوستان کبھی تقسیم نہ ہوتا۔ بھارت میں گواانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی تقریب میں طلبا سے سے خطاب کرتے ہوئے تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ مہاتما گاندھی چاہتے تھے کہ وزیراعظم کا عہدہ ’’قائداعظم محمد علی جناح‘‘ کو دیا جائے لیکن نہرونے ایسا کرنے سے انکار کر دیا‘کیونکہ وہ خود وزیراعظم بننا چاہتے تھے۔

نہروکی اس خود غرضی نے ہندوستان کی تقسیم میں اہم کردار ادا کیا‘اگر ’’قائد اعظم محمد علی جناح ‘‘کو وزیراعظم بنا دیا جاتا تو پاکستان اور بھارت آج ایک ملک ہوتے ۔دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ پنڈت نہروبہت تجربہ کار تھے لیکن غلطی ہو جاتی ہے۔دلائی لامہ سے پوچھا گیا تھا کہ ایک مثبت فیصلہ کیا ہو سکتا ہے جس میں غلطی کی گنجائش کم سے کم ہو۔اس کے جواب میں انہوں نے غلطی ہو جاتی ہے کی وضاحت کے لیے نہرو کے فیصلے کا حوالہ دیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…