پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بجلی کے حساس جرمن شعبے میں داخلہ: برلن کا چین کو کھلا انکار

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمنی نے چین کو اپنے ہاں بجلی کی ترسیل کے حساس شعبے میں کاروباری داخلے کی اجازت دینے سے قومی سلامتی کی وجوہات کے باعث کھلا انکار کر دیا ہے۔ ایک بڑی چینی سرکاری کمپنی ایک جرمن گرڈ آپریٹر کے ملکیتی حقوق خریدنا چاہتی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو بہت بڑی چینی کمپنی اس شعبے میں جرمن منڈی میں اپنے لیے داخلے کی خواہش مند تھی۔

اس کا نام ایس جی سی سی ہے، جو چینی ریاست کی ملکیت پاور سیکٹر میں کام کرنے والا ایک کلیدی ادارہ ہے۔ایس جی سی سی چاہتی تھی کہ وہ جرمنی میں بجلی کی ترسیل کے شعبے کی ایک بڑی کمپنی ففٹی ہرٹس جو جرمن نیشنل پاور گرڈ کے ایک حصے کی آپریٹر بھی ہے، کے اکثریتی یا اقلیتی ملکیتی حقوق خرید لے۔پاور ڈسٹریبیوشن کے شعبے میں ففٹی ہرٹس کاروباری حوالے سے اتنی کامیاب کمپنی ہے کہ وہ جرمنی میں قریب 18 ملین شہریوں کو بجلی کی ترسیل کی ذمے دار ہے۔ لیکن جرمن حکومت نہیں چاہتی تھی کہ چین کی ایس جی سی سی ففٹی ہرٹس کے ملکیتی حقوق خرید لے۔ اس لیے جرمن ریاست کی ملکیت سرمایہ کاری بینک نے اب ففٹی ہرٹس کے 20 فیصد ملکیتی حقوق خرید لیے ہیں۔یوں یہ جرمن پاور گرڈ آپریٹر اب جزوی طور پر جرمن ریاست کی ملکیت میں آ جانے کے بعد اس کا مکمل یا جزوی طور پر چین یا کسی بھی دوسرے ملک کے کسی سرکاری یا نجی ادارے کو بیچا جانا ممکن نہیں رہا۔اس سلسلے میں برلن میں وفاقی جرمن وزارت اقتصادیات کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ نیشنل پاور گرڈ اور بجلی کی ترسیل کا نظام ملک کے حساس انفراسٹرکچر کا حصہ ہیں۔ اس لیے حکومت کی اس بات میں دلچسپی بہت زیادہ تھی کہ کلیدی اہمیت کے حامل توانائی کے بنیادی ڈھانچے کا قومی سلامتی سے متعلق تحفظات کی وجہ سے بھی پورا تحفظ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…