ریاض (سی پی پی)سعودی قومی تبدیلی پروگرام 2020 کے تحت سعودی خواتین کو 4 لاکھ 50 ہزارنئی آسامیاں مہیا کی جائیں گی۔ سعودی میڈیاکے مطابق سعودی خواتین ترقی کے عمل میں زیادہ وسیع البنیاد کردار ادا کر رہی ہیں۔ لیبر مارکیٹ میں ان کی شراکت 2009 میں 12فیصد تھی یہ 2017 میں بڑھ کر 18فیصد ہو گئی۔سعودی خواتین 127ہزار سجل تجاری کے توسط سے نجی اداروں میں کل سرمایہ کاری کا 20 فیصد لگائے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے نیویارک میں پائیدار ترقی کے سیاسی فورم کے لئے تیار کردہ اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ سعودی قیادت غیر روایتی حل دے کر غربت کے خاتمے کیلئے زبردست کوششیں کر رہی ہے۔ 2017 کے بجٹ میں صحت اور سماجی بہبود کیلئے 17ارب ریال مختص کر رکھے ہیں جبکہ سماجی کفالت کیلئے 450ملین ریال کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ 100ملین ریال فلاحی انجمنوں کو سالانہ زراعانت کے طور پر دیا جاتا ہے۔