اسلام آباد(سی پی پی)مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرولیم کے بعد’’بجلی ‘‘ گرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کیا گیا 50 پیسے فی یونٹ کا حالیہ اضافہ جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا ۔یاد رہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پرساڑھے 6 ارب روپے کابوجھ پڑے گا۔