بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ حج سیزن کیلئے تمام تیاریاں مکمل ، منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا:سعودی عرب

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی جنرل پریزیڈینسی برائے الحرمین الشریفین نے آیندہ حج سیزن کے لیے اپنے دوماہی منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔اس کی ابتدا یکم ذو القعدہ سے ہوئی ہے اور یہ ذو الحجہ کے اختتام تک جاری رہے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتھارٹی کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے کہاکہ ان کا ادارہ اس سال 1439ھ کے حج سیزن

کے لیے تمام تیاریاں بروقت مکمل کرنا چاہتا ہے اور حجاج کرام کو انتظامی سے لے کر انسانی وسائل تک اور رہ نمائی سے فنی خدمات تک ہر طرح کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ بآسانی اور بہتر طریقے سے مناسک حج ادا کرسکیں۔انھوں نے بتایا کہ عازمین حج کو شرعی اصولوں کے مطابق مناسک حج کی ادائی میں معاونت اور رہ نمائی مہیا کرنے کی غرض سے اقدامات کیے گئے ہیں۔اس ضمن میں ورکشاپوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں شیوخ ، علماء ، انسٹرکٹروں اور مذہبی شخصیات نے لیکچر دئیے تھے۔اس کے علاوہ قرآن مجید کے نسخے ، مذہبی کتب اور پمفلٹس کی تقسیم کی جارہی ہے اور مسجد الحرام میں دیے جانے والے جمعہ کے خطبات کے دس زبانوں میں تراجم عازمین حج وعمرہ اور زائرین میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔شیخ سدیس نے بتایا کہ حج سیزن کے دوران میں مسجد الحرام کے تما م 210 دروازے اور مسجد نبوی کے ایک سو دروازے کھلے رہیں گے۔ مسجد الحرام کے 38 داخلی دروازے خصوصی افراد اور سات صرف خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ مسجد الحرام میں آبِ زم زم لینے کے لیے ماربل کے 660 فوارے لگائے گئے ہیں اور مسجد نبوی میں ان کی تعداد 60 ہے۔مسجد الحرام میں پینے کے پانی کے 25 ہزار ڈسپنسر اور مسجد نبوی میں 23 ہزار ڈسپرر نصب کیے گئے ہیں ۔قوتِ سماعت سے محروم افراد کے لیے جمعہ کے خطبات کی علامتی زبان میں وضاحت کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں ۔

خصوصی افراد کے علاوہ ضعیف العمر عازمین کو مناسک حج کی ادائی کے لیے لانے اور لے جانے کی غرض سے سکوٹیوں کے علاوہ مشینی اور ہتھ گاڑیاں مہیا کی جائیں گی۔شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن غلافِ کعبہ کسوہ کی تزئین وآرائش کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور اس کو 9 ذو الحجہ کو تبدیل کیا جائے گا۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے داخلی راستوں پر آنے والے عازمین کو خوش آمدید کہنے

کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ مصنوعی ہوائی خوشبوئیات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ان سے کسی قسم کی بْو کے بغیر ٹھنڈک کا احساس ہوگا۔شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ عازمین حج وعمرہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مسجد الحرا م کے توسیعی منصوبے کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔اس وقت ہر گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار عازمین مسجد الحرام میں پہنچتے ہیں۔

ان کے لیے ہزاروں کی تعداد میں بیت الخلاء تعمیر کیے گئے ہیں اور وضو کے لیے بھی ہزاروں ٹونٹیاں لگائی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عازمینِ کو حج سیزن میں بہتر سے بہتر خدمات مہیا کرنے کی غرض سے اس تمام منصوبے پر عمل درآمد میں دس ہزار سے زیادہ اہلکار ہمہ وقت خدمات مہیا کررہے ہیں۔ان کے علاوہ سعودی وزارت داخلہ سمیت تمام متعلقہ ادارے بھی اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…