جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

افغانستان، طالبان کے حملے میں متعدد سکیورٹی اہلکار جاں بحق

datetime 17  جولائی  2018 |

ننگر ہار(نیوز ڈیسک)افغان صوبہ ننگر ہار میںحکام نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 7اہلکاروں کوموت کی نیند سلا دیا اور متعدد کو زخمی کر دیا،جوابی کارروائی میں 5طالبان بھی ہلاک ہوئے، فضائی کارروائی میں طالبان کے 20 جنگجووں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں حکام نے دعوی کیا ہے

کہ طالبان نے ایک پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی پولیس سربراہ غلام ثنائی استنکزئی کا کہنا تھا کہ حملہ ضلع غنی کاہل میں ہوا جہاں 5 طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔غلام ثنائی استنکزئی کا کہنا تھا کہ ننگرہار کے ایک اور ضلع خوغیانی میں حکومت کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائی میں طالبان کے 20 جنگجووں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔طالبان کی جانب سے غنی کاہل یا فضائی کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔پولیس ترجمان حشمت استنکزئی کے مطابق پولیس نے کابل میں ایک خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو ممکنہ طور پر افغانستان کے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم کے حامیوں کے اجتماع تک پہنچنے کی کوشش کررہا تھا۔جنرل عبدالرشید دوستم اس وقت ترکی میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مضافانی علاقوں میں بحالی اور ترقی کے حوالے سے قائم وازرت کی عمارت سے ایک خود کش حملہ آور ٹکر گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے تھے۔دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ(داعش)نے عماق نیوز ایجنسی کے ذریعے کابل میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حملے جاری رکھنے کی وارننگ دیتیہوئے کہا تھا کہ صلیبیوں کی مدد کرنے والے تمام افراد پر ان کے حملے ہوں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اسی وزارت کے قریب خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے تھے جن میں اکثر تعداد سرکاری ملازمین کی تھی۔صوبائی پولیس سربراہ جنرل فقیر محمد جاوزجانی کا کہنا تھا کہ شمالی صوبے جاوزان میں طالبان اور داعش کے درمیان ایک ہفتے سے لڑائی جاری ہے جہاں دو اضلاع میں 70 کے قریب داعش کے دہشت گرد اور 54 طالبان مارے گئے ہیں تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…