سٹاک ہوم(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے بین الاقوامی ریفری علی رضا فغانی نے کہا ہے کہ روس میں ہونے والے فٹ ورلڈ کپ کے دوران ان کے ایک کھلاڑی کی اہلیہ سے مصافحے اور معانقے سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ان کی وطن واپسی مشکل ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر علی رضا فغانی نے کہاکہ وطن واپسی پر اسے غیرضروری پوچھ تاچھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے اس کی وطن واپسی کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔مگرعلی فغانی کے لیے مسئلہ
اس وقت پیدا ہوا جب بْدھ کے روز ان کے ایک ساتھی کھلاڑی کی اہلیہ نے لوجنکی اسٹیڈیم میں کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے موقع پر علی فغانی سے ہاتھ ملایا اور گلے ملی تھیں۔ خاتون کی ایرانی کھلاڑی سے مصافحے اور معانقے کی تصاویر نے ایرانی سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا اور صارفین نے اس پر شدید تنقید کی۔ آغاز میں علی فغانی نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کو مسترد کردیا اور کہا کہ لوگ فروعی نوعیت کے معاملات کو بلا جواز اچھال رہے ہیں۔