پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

مسجد نبوی کی زیارت کیلئے آنیوالے زائرین کی بڑی مشکل حل ،ایسی سہولت فراہم کہ آپ بھی مدینہ کے گورنر کو دعائیں دینگے

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مدینہ منورہ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی سہولت اور سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے لیے چار زمین دوز سرنگیں (انڈر پاس) تیار کیے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کے زائرین کے لیے یہ نئی سہولت مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کی مساعی کا نتیجہ ہے۔پیدل انڈر پاس نمبر 2 اور 3 کی لمبائی 125 میٹر ہے جن کے دونوں اطراف میں چار الیکٹرک سیڑھیاں اور معذور افراد کے لیے آمد ورفت کے راستے بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر سرنگوں کے اندر 12 برقی سیڑھیاں اور عام سیڑھیاں بھی تیار کی گئی ہیں جن سے گزر کر مسجد نبوی کے شمالی سمت تک بہ آسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ ان پیدل راستوں کی تیاری سے جہاں زائرین کو مسجد نبوی تک براہ راست رسائی کی سہولت ملے گی وہیں مسجد کے گرد مرکزی مقام تک گاڑیوں کے رش سے بھی بچا جاسکے گا۔مسجد نبوی تک پیدل رسائی کے لیے تیار کردہ ان چاروں زمین دوز راستوں کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سرنگوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایئرکنڈیشن کا بندوبست ہے۔ آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانے کے آلات، روشنی، ہدایات کے لیے بہترین ساؤنڈ سسٹم، شہریوں کی محفوظ نقل وحرکت کے لیے مانیٹرنگ کیمرے اور جگہ جگہ شہریوں کی ضروری رہ نمائی کے لیے اسکرینیں نصب ہیں۔یہ چاروں زمین دوز راستے مسجد نبوی کے قریب واقع کالونیوں سے مربوط ہیں۔ السلام ٹنل مسجد نبوی کے جنوب مغرب میں، العوالی جنوب مشرق کی سمت اور دو نئی سرنگیں مسجد کے شمالی مرکزی علاقے سے ملانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…