صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔عرب ٹی وی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الحدیدہ گورنری کے شہر زبید اور التحیتا میں باغیوں اور فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے التحیتا، زبید
اور بیت فقیہ میں حوثیوں کی سپلائی لائن مکمل طور پر منقطع کر دی ہے۔ سرکاری فوج نے التحیتا ڈاریکٹوریٹ اور زبید کے بیشتر مقامات پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحیتا شہر پر باغیوں نے اندھا دھند گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔