جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بھارت بند گلی میں پھنس چکا،ایران کو چھوڑیں یاامریکہ کو ؟ امریکی فیصلے نے مشکل میں ڈال دیا

datetime 6  جولائی  2018 |

واشنگٹن /نئی دہلی(این این آئی)امریکہ آئندہ ہفتے ایران کے خلاف نئی اورمزید سخت پابندیاں عائد کرنے کے سوال پر بھارت سے بات چیت شروع کرنے والا ہے جبکہ امریکہ نے انڈیا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے اور چار نومبر تک ایران سے تیل کی درآمدات مکمل طور پر ختم کر دے۔امریکہ ایران سے

جوہری معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بعد پہلی پابندیاں چھ اگست اور آخری چار نومبر سے نافذ کرنے والا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ایک انتباہ جاری کیا اورکہاکہ وہ ایران سے اپنے اقتصادی تعلقات پر نظر ثانی کرے اور نومبر کے مقررہ وقت تک ایران سے تیل درآمد کرنا پوری طرح بند کرے۔انڈیا نے ابھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اس نے ایران سے تیل کی در آمد کے سلسلے میں کیا فیصلہ کیا ہے۔ کیا وہ ایران کو چھوڑ کر امریکہ کے ساتھ کھڑا ہو گا یا وہ اپنے اصولی موقف پر عمل کرتے ہوئے ایران کا ساتھ دے گا اور امریکہ کی ناراضگی کا خطرہ مول لے گا۔انڈیا پر اس وقت امریکی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے امریکی اہلکار انڈیا سے بات چیت شروع کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد انڈیا میں کافی امید پیدا ہوئی تھی کہ دونوں جگہ دائیں بازو کے نظریے کی حکومت ہونے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں زبردست بہتری آئے گی لیکن وہ ابتدائی جوش اب ٹھنڈا پڑ چکا ہے۔ ٹرمپ کے بہت سے اقدامات سے انڈیا کو براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…