لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)لندن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، امریکی صدر کی آمد پر ٹرمپ بے بی نامی خصوصی غبارہ اڑایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گریٹر لندن کو نسل کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کی لندن آمد کے حوالے سے تیاریوں کی منظوری دے دی۔غبارہ اڑانے کی جگہ پارلیمنٹ کے قریب کی متعین کی گئی ہے، نارنجی رنگ کے اس بلند و بالا غبارے میں
ٹرمپ نے نیپی پہن رکھی ہے۔غبارہ اڑانے کے لیے ہزاروں افراد نے پیٹیشن پر دستخط کیے تھے،عوام نے اس غبارے کی تیاری پر16ہزار پونڈ خرچ کیے ، غبارہ اڑانے کے لیے اوقات مقرر کر نے کے ساتھ ساتھ سخت قوانین بھی وضع کیے گئے ۔اس نئے طریقے سے احتجاج کرنے والے گروپ کا کہناتھا کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ فسطائی اصولوں کے پیروکار کو برطانیہ میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔