جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ کے دریائے شکوپی میں دو سعودی طلبہ ڈوب کر جاں بحق

datetime 6  جولائی  2018 |

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی ریاست میساچوسٹس میں دو مقامی بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرنے والے سعودی طلبہ دریائے شکوپی میں غرق ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ جمعے کے روز پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں طلبہ کے نام جاسر اور ذیب ہیں۔جاسر کے بھائی اور ذیب کے چچا کے بیٹے عوض آل راکہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوان گزشتہ پانچ برس سے سکالر شپ پر سول انجینئرنگ کی تعلیم حاصل

کر رہے تھے اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران وہ فارغ التحصیل ہونے والے تھے۔ دونوں طلبہ فارغ التحصیل ہونے اور وطن واپس لوٹنے کے انتظار کے سبب گزشتہ تین برس سے اپنے گھر والوں سے نہیں مل سکے تھے البتہ جاسر اور ذیب کا اپنے گھر والوں سے آخری رابطہ ان کی وفات سے دور روز قبل ہوا تھا۔عوض کے مطابق دونوں متوفی نوجوانوں نے جاسر کے ایک بھائی کو بھی اپنے ساتھ چلنے کو کہا تھا تاہم وہ دوسری ریاست میں اپنے دوستوں کے ساتھ گریجوایشن کی خوشیاں منانے کے سبب نہیں جا سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…