منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

میکسیکومیں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 24 افراد ہلاک

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں آتشبازی کا سامان بنانے والی دکان میں دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 49 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار جب کہ 4 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو کے قصبے تلتیپیک میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوگیا، پہلے دھماکے پر ہی مقامی افراد اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ اسی دوران ہی وہاں موجود آتشبازی کا سامان اور بارودی مواد پھٹنا شروع ہوگیا اور درجنوں افراد یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی زد میں

آگئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 49 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار جب کہ 4 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔میکسیکن حکومت کے مطابق 17 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 7 افراد کی موت اسپتال میں طبی امداد دینے کے دوران ہوئی، امدادی کاموں میں تقریباً 300 کے قریب پولیس اہلکار اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔میکسیکن محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ آتش بازی کا سامان بنانے کی دکان غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی جب کہ دھماکے آتش گیر مادے کے ہوا میں پھیلنے کی وجہ سے ہوئے، دھماکوں کے باعث علاقے میں 4 عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…