جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ابوبکر البغدادی کو زندگی کا سب سے بڑا صدمہ لگ گیا،شامی حکومت کے اعلان نے داعش کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 4  جولائی  2018 |

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کا جواں سال بیٹا حذیفہ البدری اتحادی فوج کے ایک حملے میں مارا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا نوجوان بیٹا حذیفہ البدری شام کے صوبے حمس میں اتحادی افواج کے خلاف لڑتے ہوئے ایک جھڑپ میں مارا گیا ہے۔

داعش کی ترجمان اعماق نیوز ایجنسی نے حذیفہ البدری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حذیفہ صوبے حمس میں شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار تھے۔شامی حکام نے حذیفہ البدری کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا۔دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر رہے ہیں اور آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک جاری جنگ جاری رکھیں گے۔ شام کی اتحادی افواج حمس کا بڑا حصہ داعش کے قبضے سے واگزار کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم عسکریت پسندوں کے زیر تسلط علاقوں میں فضائی بمباری کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکتوں پر بشارالاسد حکومت کو سخت تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…