ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کیلئے ضابطہ اخلاق مزید سخت کردیا

datetime 4  جولائی  2018 |

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کیلئے ضابطہ اخلاق مزید سخت کرتے ہوئے بال ٹیمپرنگ کو لیول 3 کا جرم قرار دیا جس کے تحت کسی کھلاڑی کو 6 ٹیسٹ میچز تک کی پابندی کی سزا ہوسکتی ہے۔ یہ فیصلہ ڈبلن میں آئی سی سی کے پانچ روزہ اجلاس کے دوران کیا گیا، اب ساتھی کرکٹرز کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرنا بھی جرم قرار دیا گیا، ایسا کرنے کی صورت میں لیول 2 کی کارروائی ہوگی۔ آئی سی سی کے مطابق ٹیمپرنگ کے علاوہ غیرفطری فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ضابطہ اخلاق

کیخلاف قرار دی گئی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر بھی کارروائی کا سامنا کرناہوگا۔ ڈبلن میں آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کی وجہ سےدرپیش خطرات پربھی غورکیاگیا تاہم ان لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت سےمتعلق فیصلہ اکتوبر کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے بھی بات ہوئی اور اتفاق کیا گیا کہ اس کے فائنل اضافی دن رکھا جائے گا۔ حال ہی میں ہونے والے ویمن ایشیا کپ کے تمام میچز کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…