منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

جرمن لڑکی کوقتل کرنیوالے عراقی مشتبہ قاتل کا ایک 11 سالہ لڑکی کا بھی ریپ کرنے کا اعتراف

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)ایک 14 سالہ جرمن لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار نوجوان عراقی مہاجر سے ایک اور 11 سالہ جرمن لڑکی کو بھی ریپ کرنے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جرمن دفتر استغاثہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن شہر ویز باڈن کے دفتر استغاثہ کی طرف سے بتایا گیا کہ اس 20 سالہ عراقی مہاجر نے رواں برس مارچ کے مہینے میں ایک 11 سالہ جرمن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اور پھر ایک 14 سالہ افغان لڑکے کے ساتھ مل کر مئی میں دوبارہ اْسی لڑکی سے زیادتی کی۔ اس عراقی ملزم کی شناخت علی بشار بتائی ہے۔دفتر استغاثہ کے مطابق پولیس نے افغان لڑکے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ لڑکا 14 سالہ جرمن لڑکی سوزانا ایف کے ریپ اور قتل کے جرم میں گواہ بھی ہے۔ یہ عراقی نوجوان ان جرائم کے بعد جون کے اوائل میں اپنے خاندان سمیت عراق فرار ہو گیا تھا تاہم جرمن پولیس کی درخواست پر عراقی حکام نے اسے گرفتار کر کے نو جون کو جرمن حکام کے حوالے کر دیا تھا۔یہ عراقی مشتبہ شخص 2015ء میں اْس وقت جرمنی آیا تھا جب جرمنی کو مہاجرین کا بحران درپیش تھا اور ایک ملین کے قریب مہاجرین جرمنی پہنچے تھے۔ بیس سالہ عراقی مہاجر پولیس کی نظروں میں تھا کیونکہ سیاسی پناہ کی اپنی درخواست کے معاملے پر یہ متعلقہ حکام سے بھی جھگڑا کر چکا تھا۔ اس کی سیاسی پناہ کی درخواست دسمبر 2016ء میں رد کر دی گئی تھی۔بشار پر پہلے بھی ویز باڈن کے مہاجرین سنٹر میں 11 سالہ جرمن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا شبہ کیا گیا تھا تاہم اس وقت تفتیشی عمل کا حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…