منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

آٹھ سالہ لڑکے نے سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا،چھ سال کے ہائی سکول کی تعلیم ڈیڑھ سال میں مکمل کر لی،پسندیدہ مضمون کون سا ہے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوز ڈیسک) یورپی ملک بیلجیئم میں ایک آٹھ سالہ بچے نے ہائی سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لورین سمنز نامی اس بچے نے چھ سال کے ہائی سکول کی تعلیم صرف ڈیڑھ سال میں مکمل کر لی ہے اور انھوں نے ہائی سکول کا ڈپلوما اپنی عمر سے دس سال زیادہ بڑے بچوں کے ہمراہ حاصل کیا۔

لورین کے والد کا تعلق بلجیئم سے ہے جب کہ اس کی والدہ ہالینڈ سے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کا آئی کیو 145 ہے۔ایک مقامی ریڈیو سٹیشن سے بات کرتے ہوئے لورین کا کہنا تھا کہ ان کا پسندیدہ مضمون ریاضی (میتھ) ہے کیونکہ وہ بہت وسیع ہے اور اس میں شماریات، ایجبرا، اور جیومیٹری شامل ہے۔سکول مکمل کرنے کے بعد دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد لورین یونیورسٹی شروع کرنے والے ہیں۔ ان کے والد کا کہنا تھا کہ لورین بچپن میں دیگر بچوں کے ساتھ زیادہ کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے اور انھیں کھلونوں میں بھی زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔لورین کا کہنا تھاکہ وہ سرجن یا خلا باز بننے کے بارے میں سوچ رہے تھے مگر اب وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ کمپیوٹرز سے منسلک کسی شعبے میں جائیں گے۔ان کا والد کا کہنا تھا کہ اگر کل کو وہ کارپنٹر بننے کا فیصلے کر لے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا جب تک وہ خوش ہے۔ یورپی ملک بیلجیئم میں ایک آٹھ سالہ بچے نے ہائی سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لورین سمنز نامی اس بچے نے چھ سال کے ہائی سکول کی تعلیم صرف ڈیڑھ سال میں مکمل کر لی ہے اور انھوں نے ہائی سکول کا ڈپلوما اپنی عمر سے دس سال زیادہ بڑے بچوں کے ہمراہ حاصل کیا۔لورین کے والد کا تعلق بلجیئم سے ہے جب کہ اس کی والدہ ہالینڈ سے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…