منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

چین نے بھارتی سرحد کے قریب بڑی تعداد میں فوج منتقل کردی،بھاری اسلحہ پہنچادیاگیا،بھارت میں ہلچل

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے بھارتی سرحد کے قریب تبت میں فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔بھارتی سرحد پر ڈوکلام تنازع کے بعد چینی افواج کی یہ پہلی مشقیں ہیں جن کے ذریعے چین کی مسلح افواج علاقے میں اپنی نقل وحرکت اسلحہ پہنچانے کی صلاحیت اور فوجی سویلین رابطوں کا جائزہ لینا چاہتی ہیں ان مشقوں میں چینی مسلح افواج کے ساتھ چینی حکومت، مقامی کمپنیاں اور شہری بھی شامل ہیں۔

چینی ذرائع ابلاغ کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تبت میں موجود چین کی مسلح افواج نے فوجی مشقوں کا آغاز ہمالیہ کے اس خطے میں گزشتہ روز کیا۔یہ علاقہ سطح زمین سے کافی بلندی پر واقع ہے جہاں سخت موسم کے باعث فوجی دستوں کا قیام اور بھاری ہتھیار لے جانا بہت مشکل ہے۔ اس لیے وہاں فوجی اسلحہ پہنچانے اس کی سپلائی برقرار رکھنے ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے اور تحفظ کے چیلینجز سے نمٹنے کے لیے چینی مسلح افواج نے شہریوں کا تعاون حاصل کیا ہے۔ جو کہ کئی راستوں سے فوج کو تعاون فراہم کرسکتے ہیں۔یہ بات مسلح افواج کے نقل وحمل کے شعبے کے سربراہ ژینگ وین لانگ نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شِنہوا کوبتائی ہے۔کئی مقامی کمپنیوں جن میں ایک پٹرولیم کمپنی بھی شامل ہے فوج کو تیل فراہم کیا ہے کیونکہ یہاں تیل کی زبردست کمی تھی۔ لحاسہ کی شہری حکومت نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں میں خوراک تقسیم کی ہے۔تبت کے اس بلند مقام پر مسلح افواج کو نقل وحمل اور اسلحہ کی فراہمی کے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ 1962چین بھارت جنگ میں بھی چی کو ایسے ہی مشکلات پیش آئی تھی ۔تاہم تبت کے مقامی شہریوں نے چین کی مسلح افواج کو ہنگامی طورپر مدد فراہم کی۔گلوبل ٹائمز کے ایک عسکری ماہر سانگ ژانگ پنگ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اپنی فوجی طاقت برقرار رکھنا بہت مشکل ہے۔تاہم چینی مسلح افواج اور شہریوں کامل جل کرکام کرنا چین کی جنگی حکمت عملی کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔مقامی آبادی چینی مسلح افواج اور اس کی حکمت عملی کی زبردست حامی ہے۔اور یہ پڑوسی بھارت کے لیے پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے۔ جس کی سرحد چین ساتھ3488کلو میٹر طویل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…