جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار برطانوی شاہی خاندان کے انتہائی اہم فرد کا دورہ فلسطین، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک )برطانوی شہزادے ولیم نے پہلی بار فلسطین سمیت اسرائیل کا دورہ کیا ہے، جس کے بعد وہ شاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے ہیں، جنہوں نے جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار علاقے کا دورہ کیا۔شہزادہ ولیم نے نہ صرف فلسطین

اور اسرائیل بلکہ  وہاں موجود تمام مقدس مقامات کی بھی سیر کی اور دونوں ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔ 36 سالہ شہزادہ ولیم اپنے پہلے فلسطینی و اسرائیلی دورے پر سب سے پہلے 24 جون کو اردن پہنچے۔جہاں سے وہ بعد ازاں 25 جون کو فلسطینی شہر رام اللہ پہنچے، جہاں انہوں مہاجر کیمپ کا دورہ بھی کیا۔صدر محمود عباس نے رام اللہ میں شہزادہ ولیم کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات بھی کی۔ملاقات کے دوران صدر محمود عباس نے اس امید کا اظہار کیا کہ برطانوی شہزادے کے دورے سے خطے میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔اپنے پہلے فلسطینی دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے فلسطین کے لیے ملک کا لفظ استعمال کیا اور انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ برطانیہ مقبوضہ فلسطین میں تعلیم سمیت دیگر حوالوں سے کام کر رہی ہے۔اپنے پہلے فلسطینی و اسرائیلی دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے اپنی پڑدادی کے مقبرے کا دورہ کرنے سمیت الحرم القدسی کا دورہ بھی کیا۔واضح رہے کہ الحرم القدسی اس علاقے کو کہا جاتا ہے، جہاں بیت المقدس کے تمام مقدس مقامات موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…