جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

عوام فاقہ کشی پر مجبور ! ایران کی شام پر تیل کی نوازشات جاری، مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام نے ایرانی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2018 |

تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے جب کہ ایران کی شام پر تیل کی نوازشات جاری ہیں، ایران اسد حکومت بچانے کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے، ایران سبسیڈی اسد حکومت کی بجائے اپنی عوام کو فراہم کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام معاشی استحصال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور دوسری طرف ایرانی حکومت شام میں اسد رجیم کو بچانے کے لیے انتہائی کم قیمت پر اسے تیل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایران نے گذشتہ سال کے 315 ایام میں شام کو 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا تیل فروخت کیا، یوں دمشق کو 60 ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیل فروخت کیا گیا۔ٹینکر ٹریکرزکی ررپورٹ کے مطابق ایران نے گذشتہ ایک سال کے دوران اسد رجیم کو 47 لاکھ 31 ہزار 466 ٹینکر تیل فراہم کیا اور یہ تیل پانچ مراحل میں شام سے دمشق پہنچایا گیا۔ویب سائیٹ نے ٹوئٹر پر پوسٹ ایک بیان اور تصایر میں ایرانی آئل ٹینکروں کو شام جاتے دکھایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحری جہاز کا عملہ شام کے قریب پہنچتے ہی AIS بند کردیتا تھا۔ایرانی رجیم کی جانب سے شام کو کم نرخوں پر تیل کی فراہمی کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب دوسری جانب ایران میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی استحصال کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کو جو سبسڈی شام کو فراہم کئے جانے والے تیل پر فراہم کی جا رہی ہے وہ اپنے عوام کو دی جانی چاہیے تھی تاکہ ان کے معاشی حالات کو بہتر بنایا جاسکتا۔ایران شام کو نہ صرف تیل فراہم کررہا ہے کہ اسد رجیم کے اقتدار کو بچانے کے لیے 2012 سے پاسداران انقلاب اور دیگر جنگجوں کی مدد دمشق کو بچانے کے لیے کوشاں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شام میں ایرانی جنگجوں کی تعداد 70ہزار سے زائد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…