نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹ بھارت میں ہی جھوٹا ثابت ہوگیا ،سابق بھارتی وزیر انن چولی نے بھارت کی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرجیکل سٹرائیک دراصل فرضیکل سٹرائیک تھی ،مودی حکومت نے ہمیشہ مسلمانوں اور ہندوؤں کو تقسیم کیا ہے ،یہاں کوئی حکومت نہیں ہے ،پاکستان اورچین کے متعلق ہماری کوئی پالیسی نہیں ہے۔بدھ کو نجی ٹی وی کے
مطابق سابق بھارتی وزیر انن چولی نے بھارت کی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرجیکل سٹرائیک دراصل فرضیکل سٹرائیک تھی ،مودی حکومت نے ہمیشہ مسلمانوں اور ہندوؤں کو تقسیم کیا ہے ،یہاں کوئی حکومت نہیں ہے ،پاکستان اورچین کے متعلق ہماری کوئی پالیسی نہیں ہے۔ اس سچائی پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور انہوں نے اپنے ہی سیاستدان پر لفظی سرجیکل سٹرائیک کردی ۔