بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

سردار پٹیل پاکستان کو کشمیر دینا چاہتے تھے ، لیکن جواہر لال نہرو اس کے حق میں نہیں تھے،کانگریسی رہنماسیف الدین سوز کی کتاب نے منظر عام پر آنے سے پہلے ہی ہنگامہ کھڑا کردیا

datetime 25  جون‬‮  2018 |

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کانگریسی رہنما سیف الدین سوز نے کشمیرکے مسئلہ پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے دعوی کیا کہ سردار پٹیل پاکستان کو کشمیر دینا چاہتے تھے، قیام امن کے لئے ضروری ہے بھارت پاکستان مابین کشمیر کی سرحد تبدیل نہ ہو،سوز کا بیان سردار پٹیل کی بے عزتی ہے ، کانگریس کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما سیف الدین سوز نے کشمیرکے مسئلہ پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے دعوی کیا کہ سردار پٹیل پاکستان کو کشمیر دینا چاہتے تھے ، لیکن جواہر لال نہرو اس کے حق میں نہیں تھے۔ ان کا دعوی ہے کہ پٹیل آخری دم تک کشمیر پاکستان کے حوالے کرنا چاہتے تھے ۔ سوز نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کی سرحد تبدیل نہ ہو۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن قائم کرنے کیلئے حل یہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کی سرحد تبدیل نہ ہو۔کشمیر سے متعلق ان کی آنے والی کتاب پرتنازع کے سلسلے میں کہا کہ کتاب میں کوئی ایسی بات نہیں ہے ، جس سے کانگریس ناراض ہو۔ سوز نے کہا کہ میں نے کتاب میں لکھا ہے کہ سردار پٹیل چاہتے تھے کہ کشمیر پاکستان کو دے دیا جائے، لیکن نہرو کشمیر کوبھارت میں رکھنے کے حق میں تھے۔ آخری دم تک پٹیل چاہتے تھے کہ کشمیر پاکستان کو دے دیا جائے۔ادھر بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے اس معاملہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سوز کے بیان سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرسکتی۔ سوز کا بیان سردار پٹیل کی بے عزتی ہے ، کانگریس کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ کانگریسی رہنما سیف الدین سوز نے کشمیرکے مسئلہ پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے دعوی کیا کہ سردار پٹیل پاکستان کو کشمیر دینا چاہتے تھے، قیام امن کے لئے ضروری ہے بھارت پاکستان مابین کشمیر کی سرحد تبدیل نہ ہو،سوز کا بیان سردار پٹیل کی بے عزتی ہے



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…