پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سرگودھامیں میں گھر کے پانچ افراد کے قتل کا سراغ مل گیا، واردات غیرت کے نام پر ہوئی اور کون کون ملوث تھا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کی خصوصی ٹیم کو چک 11شمالی میں گھر کے پانچ افراد کے قتل کا سراغ مل گیا۔ واردات غیرت کے نام پر ہوئی ہے۔جس میں مقتول کے بھتجے ملوث ہیں۔تھانہ صدر بھلوال پولیس نے مقتولہ ثناء کے مبینہ شوہر کے بعد تفتیش میں مقتول طفیل کے دو بھتیجوں دانش اور اشتیاق کو گرفتار کر لیا۔

جن سیکیس حل ہو گیا۔زرائع کے مطابق پولیس تھانہ صدر بھلوال نے گھر میں فائرنگ سے ظفیل اس کی بیوی مجیداں 3 بچوں کاشف ،ثمر اور ثناء قتل پرقتل اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملوث مقتولہ ثناء کے مبینہ شوہر عامر کو اٹک سے گرفتار کر کے تھانہ میں تفتیش کے دوران بعض شواہد کی روشنی میں واردات کے بعد روپوش مقتول طفیل کے 2 بھتجوں کو گرفتار کر لیا۔ جن کے بارے معلوم ہوا کہ دانش نے بھائی اشتیاق سے مل کر اپنے چچاطفیل اور اس کے اہل خانہ کو غیر ت کے نام پرقتل کیا۔ جن کو رنج تھا کہ ثناء عامر کے ساتھ گھر سے بھاگ کرشادی بھی کر لی۔ جس میں اس نے اپنیچچا اور کزنوں کو کئی بار ثناء کو مارنے کا کہا انکی طرف سے کچھ نہیں کرنے پر یہ سانحہ ہوا ۔ جن کا کہنا ہے کہ ثناء نے گھر سے بھاگ کر شادی کی اور واپس گھر لا کر چچا طفیل اپنی بیٹی کو بچا رہا تھا۔ جس سیگاوں کے لوگوں کے سامنے پورے خاندان کی بے عزتی ہوئی۔ واردات کے بعد پولیس حکام نے خصوصی ٹمیں تشکیل دیں جن کو دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مقتول کے بھتجے اشتیاق اور دانش وردات کے بعد سے غائب ہیں ۔جن کو فیصل آباد سے گرفتار کر کے بھلوال لایا گیا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے واقعہ کو ٹریس کر کے حقائق کے بارے حکام کو اگاہ کر دیا۔ تفتیشی پولیس ٹیم تمام حالات واقعات کوصیغہ راز میں رکھے ھوئے ھیں۔جن کو پولیس کے ضلعی حکام پریس کانفرنس میں سامنے لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…