بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

عام انتخابات میں التواء کی خبریں،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات علی ظفر نے کہاہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کاخدشہ نہیں ہے ٗ الیکشن 25 جولائی کو ہی ہونگے ٗ فاٹا میں قومی اسمبلی کے الیکشن ہونگے ٗآئین میں لکھا ہے فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن ایک سال بعد ہونگے ٗ جب تک آئین میں لکھا ہے تب تک فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے از خود کچھ نہیں کر سکتا ٗمیڈیا بہتری کیلئے ہماری رہنمائی کرے اور تجاویز دے ۔

پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ٗالیکشن بروقت اور پچیس جولائی کو ہی ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل افواہیں چلی تھیں لیکن اب سب کو یقین ہو گیا ہے کہ الیکشن ہونگے ٗفاٹا میں قومی اسمبلی کے الیکشن ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ آئین میں لکھا ہے کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن ایک سال بعد ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک آئین میں لکھا ہے تب تک فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے از خود کچھ نہیں کر سکتا۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید علی ظفر نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی مثال نہیں ملتی ٗپاکستان سے پی ای اے کی پہلی فلائٹ چاینہ میں لینڈ کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو جب جب ضرورت پڑی چاینہ نے پاکستان کا ساتھ دیا ٗسی پیک گہری دوستی کی ایک مثال ہے ٗ دونوں ملک سی پیک سے مستفید ہوں گے ٗپورا خطہ سی پیک سے مستفید ہونے جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کلچر کے بغیر کسی قوم کی کوئی شناخت نہیں ہوتی ٗچین اور پاکستان آپس میں کلچرل پروگرام شروع کر رہے ٗدونوں ملکوں کے نوجوان نسل کلچر سے فاہدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے کلچر کا اہم کردار ہے ۔ بیرسٹر سید علی ظفر انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی بے مثال ہے ٗچین نے ہرضرورت کے وقت ساتھ د یا ٗسی پیک پاکستان چین دوستی کی مثال ہے ٗسی پیک سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے سی پی این ای کی تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے کہاکہ یہ درست ہے ہم کم مدت کیلئے آئے ۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا کہ عام انتخابات میں ہر ممکن مدد کریں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ قانون ہمیں ٹائم ٹو ٹائم بہت سے فیصلوں کا اختیار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کے حکومت کو۔شفاف انداز سے چلنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو شفاف انداز سے چلانے کیلئے میڈیا کو آن بورڈ لینا ضروری ہے ٗنگراں حکومت کو صحیح معنوں میں غیر جانبدار رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو معاشی بدحالی عدم برداشت اور جھوٹی خبروں کے خطرات کاسامنا ہے ٗ

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہ اکہ میڈیا بہتری کیلئے ہماری رہنمائی کرے اور تجاویز دے۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں حکومت عام انتخابات کیلئے بہت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت نے جو اقدامات اٹھائے وہ دس پندرہ روز میں سب کے سامنے آ جائینگے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ نگراں حکومت دو ماہ کیلئے آئی 12 12گھنٹے کام کر رہے ٗ میڈیا سے متعلق تجاویز اوپن ہاؤس میں رکھوں گا۔۔وفاقی ویر نے کہاکہ مسئلہ سمجھے بغیر اس کا حل ممکن نہیں ٗشفافیت او ر غیر جانبداری ہمارا ہدف ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری غیر جانبداری نظر بھی آنی چاہیے ٗوزارتوں کے حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ معاشی مساوات جمہوریت کیلئے ضروری ہے۔سی پی این ای کے صدر عارف نظامی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں عام انتخابات صاف اور شفاف ہوں اور میڈیا آزادانہ کوریج کر سکے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…