اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

چوہدری نثارعلی خان سے متعلق جو فیصلہ پارٹی نے کیا وہی ہمارا ہے ٗشاہد خاقان عباسی

datetime 25  جون‬‮  2018 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کیا اور پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاعذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی، میرے وکیل نے عدالت کے سامنے اضافی معلومات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیان حلفی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی، حلف نامے سے مشکلات پیدا ہورہی ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن کے فیصلے عدالت نہیں عوام کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 25 جولائی کو الیکشن نہ ہوئے تو روکنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ تمام جماعتوں سے ہوگا، مسلم لیگ (ن) کے زیادہ تر امیدوار عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں، الیکشن مہم نہ چلانے سے مشکلات ہوگئیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوہدری نثار کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کیا اور پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میرے حلقے کے عوام میرے ساتھ ہیں، حلقے میں گیس کنکشن نہ ملنے پر 12 افراد نے احتجاج کیا، سب کے احتجاج سننے کو تیار ہوں اور یہی جمہوریت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…