سرگودھا (نیوز ڈیسک) ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا سرگودھا میں قتل کے واقعہ کی افسوسناک واردات کی گتھی حل ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس لرزہ خیز واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد مبینہ مرکزی ملزم عامر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
زخمی راشد کی نشاندہی پر ملزم عامر کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ سات افراد کے خلاف قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر بھلوال میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عامر مقتولہ ثناء کا شوہر ہے اور اس نے دو ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی، رپورٹ کے مطابق ثناء کے اہل خانہ اس شادی سے خوش نہ تھے اور طلاق کا تقاضا کر رہے تھے لیکن ملزم عامر ثناء سے صلح کرنا چاہتا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس نے کہا کہ باقی چھ ملزموں کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھلوال کے علاقہ 11 شمالی میں سات افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک نوجوان زخمی ہوا تھا، ان میں میاں بیوی اور تین بچے شامل تھے اور ایک سولہ سال کا نوجوان راشد زخمی ہو گیا تھا۔ اس لرزہ خیز واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد مبینہ مرکزی ملزم عامر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ زخمی راشد کی نشاندہی پر ملزم عامر کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ سات افراد کے خلاف قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر بھلوال میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عامر مقتولہ ثناء کا شوہر ہے اور اس نے دو ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی