پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کا فیصلہ نافذ العمل،تمام طبقات کا خیرمقدم

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)ایک سال قبل سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ملک میں خواتین کی ڈرائیونگ کی اجازت سے متعلق اعلان پر24 جون بہ روز اتوار سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے اور خواتین کی بڑی تعداد سعودی عرب کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے دیکھی گئی ۔ دوسری جانب معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے

خواتین کی ڈرائیونگ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی اٹھنے کے بعد شاہراؤں پر خواتین آزدانہ گاڑیاں چلا رہی ہیں جبکہ بہت سی خواتین ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔سعودی عرب میں ٹریفک کنٹرول کرنے والے ادارے نے چند روز قبل ایک بیان میں خبردار کیا تھا خواتین مجاز تاریخ سے قبل گاڑی نہ چلائیں ورنہ انہیں پانچ سو سے 900 ریال تک جرمانہ اور گاڑی ضبط کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خواتین کی جانب سے گاڑی چلانے کا بے حد شوق ہونے کے باوجود قانون کی پابندی کی گئی۔خواتین کے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے اور سڑکوں پر نکلنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ بعض شہریوں نے اسے حقوق نسواں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جب کہ بعض نے ڈرائیونگ کے حوالے سے خواتین کو سخت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر خواتین نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں گی اور خوف کی رکاوٹ توڑنے کے لئے فوری طورپر زیادہ رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں گی۔سوشل میڈیا پر سماجی کارکنان نے خواتین کی ڈرائیونگ میں حوصلہ افزائی پر بھی زور دیا ہے اور کہا ہے کہ مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ کا ابھی آغاز ہے اور اس حوالے سے عورتوں کو مسلسل رہ نمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…